دولتِ اسلامیہ کےخلاف ترکی کی فضائی کارروائی، امریکہ کے لیے ایئر بیس

ترک حکومت نے کہا ہے کہ انھوں نے شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی حکام کے مطابق ترکی نے امریکہ کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائیوں کے لیے شام کی سرحد کے قریب واقع ائیربیس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔یہ معاہدہ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد طے پایا ہے تاہم ترکی کی جانب سے تاحال اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب ایک روز قبل ہی شام اور ترکی کی سرحد پر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں اور ترک فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا۔ جس میں ایک ترک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔