دولتمند تاجر کے دو بیٹے بھی خودکش بمبار تھے

کولمبو ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں اتوار کو عیسائیوں کے تہوار ایسٹر کے موقع پر عالیشان ہوٹل میں ہوئے دھماکے دو مسلم بھائیوں نے کیا تھا۔ سری لنکا میں ہوئے ان دھماکوں میں تاحال 320 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ذرائع نے کہا ہیکہ یہ دونوں مسلم بھائی جو کولمبو میں مصالحہ جات کے ایک دولتمند تاجر کے بیٹے تھے شنگریلا اور سنسامون گرینڈ ہوٹلس میں ناشتہ کیلئے قطار میں ٹھہرے مہمانوں کی روپ میں پہنچ کر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا۔ ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حملہ آوروں نے چوتھی ہوٹل کو بھی نشانہ بنایا تھا لیکن وہاں بمباری کیلئے ان کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ تحقیقاتی افسر نے کہا کہ یہ دونوں بھائی جن کی عمر 20 سال کچھ کم تھی ان کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ وہ اپنے طور پر ’’فیملی سل‘‘ چلا رہے تھے لیکن اسبات کا علم نہیں ہوسکا ہیکہ دیگر بمباروں سے ان کے کس نوعیت کے روابط تھے۔ یہ دونوں بھائی قومی توحید جماعت کے سرگرم ارکان تھے۔ اس اسلامی تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دوسری طرف آئی ایس آئی ایس نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔