دوسہ کا مسالہ ، کسٹرڈ پاؤڈر باورچی خانہ کا لائیٹر سستے

نئی دہلی ۔7 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روزمرہ استعمال کی کئی اشیاء بشمول اڈلی ، دوسہ کے مسالہ سے لے کر باورچی خانہ کا گیاس لائیٹر تک جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے ان اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی پر غور کرنے کے بعد سستی ہوجائیں گی ۔ تقریباً 24 اشیاء پر ٹیکس کی شرحوں میں تخفیف کرنے پر جی ایس ٹی کونسل غور کررہی ہے ، جبکہ ان اشیاء کی قیمتوں کے تعین میں کئی کوتاہیوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔ ان برانڈیڈ اشیاء کو جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ٹیکس سے گریز کرنے کیلئے اپنے رجسٹریشن کی قربانی دینی ہوگی ۔ جی ایس ٹی کونسل نے 15 مئی 2017 ء کو جی ایس ٹی کونسل کے مجوزہ اجلاس میں فٹمنٹ کمیٹی کی جانب سے ان اشیاء پر عائد شرح ٹیکس میں کمی پر غور کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ چاہے بعد میں ان برانڈیڈ اشیاء کا رجسٹریشن منسوخ کیوں نہ کیا جائے ۔ اس سلسلے میں قطعی فیصلہ جی ایس ٹی کونسل کرے گی جس کی صدارت مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کریں گے ۔ اور تمام ریاستوں کے نمائندے اس میں شرکت کریں گے ۔