سوپر اسٹار رجنی کانت اور کمل ہاسن کی دوستی کافی پرانی ہے۔ کیریئر کی شروعات میں دونوں نے ساتھ میں کچھ فلمیں کی تھیں جو سوپر ہٹ بھی ہوئیں بعد میں دونوں نے اپنا الگ الگ انداز اپنایا اور ایک سوپر اسٹار اور دوسرا مہان اداکار بن گیا دونوں کی ہی فلموں کی زبردست مانگ ہے اور بے شمار ان کے مداح بھی ہیں جو ان کی فلموں کی ریلیز والے دن خوب دھوم دھام موج مستی کرتے ہیں ۔ اب تمل فلم انڈسٹری میں بڑے زور شور سے یہ خبر آئی ہے کہ اتنے برسوں بعد ایک بار پھر رجنی کانت اور کمل ہاسن ایک ساتھ فلم میں نظر آئینگے اس نئی فلم کا ڈائرکشن رمیش اروند کریں گے اس میں کمل ایک اہم کردار کرتے دکھائی دینگے اس فلم سے متعلق حال ہی میں ایک پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جو آج کل انٹرنیٹ پر کافی ہلچل مچا رہا ہے ۔