دوسری پارٹیوں میں شرکت کے بعد کانگریس پر تنقید افسوسناک

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( آئی این این ) : سابق وزیر پی بالا راجو نے اپنے سابق رفقاء کے اس رویہ کی مذمت کی ہے جو کانگریس سے نکل کر دیگر پارٹیوں میں شامل ہونے کے بعد اپنی سابق پارٹی پر نکتہ چینی کررہے ہیں ۔ ٹی جی وینکٹش ، ارسو پرتاپ اور جی سرینواس راو کا حوالہ دیتے ہوئے جنہوں نے حال ہی میں تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ بالا راجو نے کہا کہ یہ قائدین ان کی طرح کئی قائدین ایک دہے تک اقتدار کے مزے لوٹ لئیے اب کانگریس بحران کا شکار ہوئی ہے تو وہ دوسری پارٹیوں سے وفاداری دکھا رہے ہیں ۔۔