دوستی

ایک کنول کا پھول پانی میں رہتا تھا شہد کی مکھی نے پھول کو سلام کیا اور کہا میں آپ سے رس نکال سکتی ہوں ؟ پھول مسکرایا اور اس سے بولا ہاں اجازت ہے ۔ شہد کی مکھی آرام سے بیٹھ کر رس نکالنے لگی ۔ اسی دوران تتلی اور شہد کی مکھی میں دوستی ہوگئی ۔ دونوں باتیں کرنے لگے ۔ پھول نے کہا ارے میں بھی تو تمہارا بچپن کا دوست ہوں کیا مجھے بھول گئی ہو ؟ مکھی نے کہا نہیں پھول بھائی ہم تمہیں کیسے بھول سکتے ہیں۔ بچپن سے لیکر اب تک تم پھولوں ہی سے تو خوراک حاصل کرتے آرہے ہیں ۔ پھول نے کہا تمہاری خوراک اللہ تعالی نے مجھ میں سے لکھی ہے ۔

اس میں میری خوش قسمتی ہے میں تم لوگوں پر کوئی احسان نہیں کر رہا۔ پھر تینوں بچپن کی باتیں کرنے لگے کہ جب ہم چھوٹے چھوٹے ہوا کرتے تھے۔ تو کیا شرارتیں کیا کرتے تھے ۔ تتلی نے مکھی کو بتایا کہ وہ کب اڑنے لگی تھی ۔ سورج خوب چمک رہا تھا۔ تتلی کو گرمی لگ رہی تھی اس نے کہا اف یہ سورج کتنا تیز چمک رہا ہے اور گرمی بھی ہو رہی ہے کسی سائے کی طرف چلتے ہیں اور ہاں دوسرے پھول ہمارا انتظار کر رہے ہوں گے ۔ ایک دن تتلی نے دیکھا کہ شہد کی مکھی اپنے بچوں کی کیسے خدمت کر رہی ہے اور ان کیلئے کھانا کیسے بنا رہی ہے ؟ تتلی یہ دیکھکر بہت خوش ہوئی اور دونوں ایک باغ میں پھولوں کا رس نکالنے چلی گئیں۔ دونوں ہنستی اور مذاق کرتی ہوئی ایک اور باغ میں آگئیں وہاں سے انہوں نے رس نکالا اور تتلی نے کہا مکھی بہن! تم بہت محنت کرتی ہو اور تمہارے چرچے تو ساری دنیا میں ہیں اور تم خاص طور پر بچوں میں بہت مشہور ہو تمہارا تیار کردہ شہد لوگوں کو بہت پسند ہے اور ساری دنیا میں پایا جاتا ہے ۔

شہد کی مکھی نے کہا تتلی بہن یہ تو میرا فرض ہے اور اللہ تعالی کا شکر ہے ۔ اللہ تعالی نے مجھے اس قابل بنایاہے کہ میں انسانوں کے کام آسکوں ۔ مکھی تتلی کے گھر میں گئی اور تتلی کے بچوں سے مل کر بہت خوش ہوئی اور انہیں پیار کیااور دونوں نے خوب باتیں کیں ۔ یوں دن گذرتے گئے ایک دن دونوں ایک جگہ سے گذر رہے تھے کہ تتلی کی نظر ایک گھر کی کھڑکی پر پڑی اس نے دیکھاکہ ایک عورت اپنے بچے کو شہد کھلا رہی ہے تتلی نے کہا مکھی بہن وہ دیکھو ! جس پر مکھی نے کہا یہ اپنے بچے کو اس لئے شہد کھلا رہی ہے تاکہ اس کابچہ صحت مند ،طاقتور اور بیماریوں سے بچا رہے اور مجھے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہم جیسی چھوٹے وجود والی چیزیں بھی انسانوں کی خدمت کرتی ہیں۔واقعی اللہ تعالی کسی کو بھی فضول پیدا نہیں کرتا ۔