دورہ جاپان کامیاب : مودی

دوستی ‘ فیوی کال سے زیادہ مضبوط جوڑ
ٹوکیو 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ جاپان کو انتہائی کامیاب قرار دیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ جاپان نے پانچ سال میں 35 بلین ڈالرس کی امداد کا جو اعلان کیا ہے اس کے نتیجہ میں ہندوستان کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری آئیگی ۔ مودی کا پانچ روزہ دورہ جاپان کل ختم ہونے والا ہے ۔ آج اپنے سرکاری پروگراموں کا اختتام کرتے ہوئے مودی نے ہندوستان پر بھروسہ کا اظہار کرنے پر جاپان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ جاپان نے ہندوستان سے دوستی کا جو مظاہرہ کیا وہ بہترین ہے ۔ انہوں نے ہند ۔ جاپان دوستی کے تعلق سے کہا کہ ’’ یہ فیوی کال سے بھی زیادہ مضبوط جوڑ ہے ‘‘ ۔ انہوں نے ہندوستانی برادری کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے ۔