دورہ امریکہ کے بعد اے پی کے وزیراعلی واپس

حیدرآباد 28ستمبر(یواین آئی ) آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو امریکہ کے دورہ کے بعد ریاست واپس ہوگئے ہیں۔امریکہ سے واپسی پر وجئے واڑہ کے گناورم ایرپورٹ پر ریاستی وزرا، تلگودیشم کے لیڈران اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر ان کو پھول پہنائے گئے اور ان کا استقبال پلے کارڈز کے ساتھ کیاگیا۔ریاست میں سرمایہ کاری لانے کی توقع کا اظہار کیاگیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر آبپاشی دیوی نینی اوما مہیشور راو نے کہا کہ چندرابابونائیڈو کو یہ اعزازحاصل رہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں تلگوزبان میں خطاب کیا۔