دوردرشن پر پہلی مرتبہ موہن بھاگوت کا خطاب نشر کیا جائے گا

نئی دہلی۔ 2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے عوامی نشریاتی ادارہ دوردرشن پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا ناگپور میں وجئے دشمی سے خطاب راست نشر کیا جائے گا۔پہلی مرتبہ دوردرشن نے یہ فیصلہ کیا ہے حالانکہ این ڈی اے کی پہلی میعاد میں بھی ایسا نہیں کیا گیا تھا۔