بیجنگ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے دوردرشن اور چین کے سرکاری سی سی ٹی وی کے درمیان ٹیلی ویژن پروگرامس کے تبادلوں کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے ۔ ٹیلی ویژن پروگرامس کے تحت دونوں ممالک کے مشترکہ پروڈکشن کے ذریعہ مشترکہ مفاد ‘تھیمس‘ ٹریننگ پروڈکشن ‘ اور تکنیکی اسٹاف کا بھی تبادلہ کیا جائے گا ۔ پرسار بھارتی سی ای او جواہر سرکار اور اُن کے چینی ہم منصب نے دستخط کئے۔ پروگراموں کا تبادلہ بغیر کسی معاوضہ کے کیا جائے گا تا کہ دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ حاصل ہو۔