دوران پرواز پائلٹ فوت طیارہ کی بحفاظت لینڈنگ

نیویارک 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکن ایرلائنز کا کیپٹن فنکس سے دوران پرواز فوت ہوگیا جس کی وجہ سے معاون پائلیٹ سیرا کیوز نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔ 57 سالہ کیپٹن مائیکل جانسن ایربس A320 کو اُڑا رہا تھا جس میں 147 مسافر اور 5 ارکان عملہ سوار تھے، وہ اچانک شدید بیمار ہوگیا اور بعدازاں انتقال کرگیا۔ معاون پائلیٹ نے طیارہ کا کنٹرول سنبھال لیا اور جیٹ طیارہ کو محفوظ طور پر اُتار لیا۔