منیٰ ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی شہر مکہ معظمہ میں واقع میٹرنیٹی ہاسپٹل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر انس سدایو کے مطابق ایام حج کے دوران مختلف ممالک کی 9 عازم حج خواتین کو زچگیاں ہوئی ہیں۔ اس مقدس سرزمین پر مبارک ایام میں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عصری سہولتوں سے آراستہ اس دواخانہ میں اللہ کی مہمان خواتین کی ممکنہ بہترین خدمات بہم پہنچائی گئیں۔ الجیریا کی ایک خاتون نے کہا کہ اس مقدس ترین مقام پر اپنی بیٹی کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہوئی ہیں۔ اس خاتون نے کہا کہ وہ کسی ساتھ کے بغیر، تنہا سفر کی تھی۔ اب نومولود بیٹی کی شکل میں ساتھ بھی مل گیا ہے۔ میدان عرفات پر گذشتہ روز ایک یمنی خاتون کو لڑکا تولد ہوا۔