٭ 35 واں دوبدو ملاقات پروگرام انتہائی کامیاب رہا جس میں 5000 ہزار سے زائد فکرمند والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔
٭ آج کے پروگرام میں لڑکیوں کے 335 اور لڑکوں کے 152 نئے رجسٹریشن کروائے گئے۔
٭ والدین و سرپرستوں نے باہمی مشاورت کے ذریعہ 42 رشتوں کا اُصولی طور پر انتخاب کیا۔
٭ جناب زاہد علی خاں نے مسلم شادیوں میں ناچ گانا، آتشبازی کی شدید مذمت کی۔
٭ آج کے دوبدو پروگرام میں محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز کی ناقابل فراموش خدمات کو صدر جلسہ و دیگر مقررین نے خراج تحسین پیش کیا۔
٭ 10 بجے دن سے ہی شادی خانہ پر والدین و سرپرستوں کا ہجوم دیکھا گیا جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔
٭ انجینئرنگ، گریجویشن اور عقد ثانی کے رشتوں کیلئے کونسلنگ رومس میں زیادہ ہجوم دیکھا گیا۔
٭ جناب زاہد علی خاں اور جناب عابد صدیقی نے نہایت ہی جذباتی انداز میں تقاریر کیں اور سامعین کافی متاثر دیکھے گئے۔
٭ دوبدو پروگرام کے باعث پولیس کو وسیع تر بندوبست کرنا پڑا۔ ایمپیرئیل گارڈن کے باہر ٹو وہیلرس و فور وہیلرس بڑی تعداد میں پارک کئے گئے تھے۔
٭ انتظامیہ کی جانب سے والدین و سرپرستوں کے لئے چائے کا نظم کیا گیا۔
٭ کمپیوٹر کی مدد سے لڑکوں و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس کی نشاندہی کی گئی۔
٭ اضلاع اور مضافاتی علاقوں سے والدین کی بڑی تعداد شریک رہی۔
٭ دوبدو پروگرام 5 بجے شام اختتام کو پہنچا۔ اختتام کے بعد بھی والدین بائیو ڈاٹا کے رجسٹرین کے لئے بے چین تھے اور آئندہ پروگرام کی تاریخ و مقام کے متعلق استفسار کرتے دیکھے گئے۔