دوبدو پروگرام پر ایم ڈی ایف کی مجلس عاملہ کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہفتہ 20 ستمبر کو 3 بجے دن دفتر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز منعقد ہوگا ۔ عابد صدیقی فورم صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں آئندہ اتوار کو منعقد شدنی دوبدو ملاقات پروگرام کے انتظامات کو قطعیت دی جائے گی ۔ اجلاس میں کونسلرس اور والینٹرس کا بھی انتخاب عمل میں آئے گا ۔ محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری فورم نے تمام ارکان اور والینٹرس انچارج سے اجلاس میں بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔ تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر نائب صدر ایم ڈی ایف سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔