دوبئی میں ہندوستانی کو 1.3 ملین ڈالر کی لاٹری

کرشنم راجو نامی شخص کو بگ5 ٹکٹ ڈرا میں جیک پاٹ
دوبئی ۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات میں ایک ہندوستانی کو 1.3 ڈالر کی لاٹری لگی ہے ۔ ابوظہبی میں ایک میگا قرعہ اندازی کے دوران 5 ملین درہم کا انعام جیت لیا۔ کرشنم راجوٹھوکو چچو نامی شخص نے جو ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم ہے بگ 5 ٹکٹ ڈرا کے تازہ ایڈیشن میں بڑا انعام حاصل کیا ہے ۔ یہ لاٹری ابوظہبی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر منعقد کی گئی ۔ 181 سیریز سے تمام بڑے 10کھڑب پتی شریک تھے ۔ غیرمتوقع طور پر دیگر کئی انعام یافتوؤں کے درمیان جنہوں نے اپنے ٹکٹ پرائس کو ظاہر کیا تھا اس میں کرشنم راجو کو سب سے بڑا انعام اٹھا ہے ۔ اس نے کہا کہ میں اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ اکثر لاٹری ٹکٹس خریدتا آیا ہے ۔ لیکن اس مرتبہ میں نے اکیلے ہی ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا اور ٹکٹ کی رقم ادا کری ۔ اس مرتبہ میں بہت ہی خوش قسمت ثابت ہوا ۔ لاٹری میں کامیابی سے اس شخص کی زندگی میں خوشیاں آئیں ہیں ۔ وہ اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے کافی پریشان رہا کرتا تھا ۔ اسے مالی پریشانیوں کا بھی سامنا تھی ۔ راس الخیمہ میں ملازم یہ ہندوستانی گزشتہ 3 سال سے لاٹری ٹکٹ خریدا رہا تھا ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹ کیلئے ہر ماہ کچھ رقم اٹھاکر رکھتا تھا ۔ آج مجھے اس وقت زبردست حیرانی اور خوشی ہوئی جب مجھے لاٹری کے آرگنائزرس نے فون کرکے بتایا کہ مجھے جیک پاٹ ملا ہے ۔