دوبئی میں ہندوستانی شہر کی دیانتداری

دوبئی ۔ /28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی پولیس حکام نے ہندوستانی شہری کی دیانتداری کی ستائش کی ہے ۔ اس شخص نے اسے دستیاب 1,00,000 درہم (ایک لاکھ درہم) کرنسی شارجہ پولیس کے حوالے کیا ۔ بریگیڈیر جنرل ڈاکٹر خلیفہ کلندر ڈائرکٹر پولیس اسٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہندوستانی شہری کو اس کی ایمانداری اور دیانتداری کی ستائش کرتے ہوئے شاباشی دی ۔ انسٹگرام پر پولیس کی پوسٹ کے مطابق اس شخص کو شارجہ کے دوردراز علاقہ میں یہ رقم دستیاب ہوئی ۔