حیدرآباد 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دوبئی سے حیدرآباد آنے والی ایمیریٹس کی ایک پرواز کا رخ جمعرات کو چینائی کی سمت موڑ دیا گیا کیونکہ یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کہر تھا ۔ ائرپورٹ عہدیداروں نے بتایا کہ EK524 پرواز صبح 3.30 بجے حیدرآباد میں لینڈ کرنے والی تھی تاہم اسے چینائی کیلئے موڑ دیا گیا ۔ بعد ازاں یہ پرواز صبح 6.24 منٹ پر حیدرآباد پہونچی ۔ کہا گیا ہے کہ ناکافی بصارت کی وجہ سے کچھ پروازوں کی روانگی میں تاخیر بھی ہوئی تاہم کسی بھی پرواز کو منسوخ کرنے کی نوبت نہیں آئی ۔