دواخانے میں خاتون کا 2 گھنٹے انتظار ۔ ٹائلیٹ میں بچے کا جنم

گرگاؤں 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گرگاؤں سیول ہسپتال میں دو گھنٹہ تاخیر کی وجہ سے ایک 6 ماہ کی حاملہ خاتون نے ایک نامکمل کو جنم دیا۔ 27 سالہ سنیتا کے شوہر گوند کمار کا الزام ہے کہ جمعرات کو وہ اپنی حاملہ بیوی کے ساتھ سیول ہسپتال رجوع ہوا لیکن معائنوں میں دو گھنٹے کی تاخیر کے باعث اُس کی بیوی کو درد زدہ شروع ہوگیا اور وہ مجبوراً بیت الخلاء جو بہت ہی تاریک تھا، داخل ہوگئی اور وہیں پر اپنے بچے کو جنم دے دیا جو نامکمل تھا۔ حد سے زیادہ خون بہہ جانے پر وہ گھبرا کر بیت الخلاء کے باہر آگئی اور اُس کو پتہ بھی نہیں چلا کہ ٹائلیٹ میں ہی اُس کا بچہ ضائع ہوچکا تھا لیکن بعد میں اسپتال کے ایک ملازم نے بیت الخلاء میں مردہ بچہ دیکھ کر انتظامیہ کو اُس کی اطلاع دی۔