مجبور حاملہ نے سڑک پر بچہ کو جنم دیا
مظفرنگر۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر کے برہانہ گاؤں میں ایک 26 سالہ خاتون فرزانہ نے سڑک پر بچہ کو جنم دیا جب سرکاری دواخانہ نے اس کو شریک کرنے سے انکار کردیا تھا۔ فرزانہ کے شوہر یوسف نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی گزشتہ روز دردِ زہ میں مبتلا ہوگئی تھی لیکن دواخانہ نے اس کو شریک کرنے سے انکار کردیا تاہم ڈاکٹر نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کی حالت تشویشناک تھی اور اس کو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل روانہ کیا گیا تھا۔