حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے آج بتایا کہ سٹی ہاسپٹلس میں مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لیے نائٹ شٹلرس کی تعمیر کے لیے ٹنڈرس طلب کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی نے سات دواخانوں بشمول عثمانیہ ہاسپٹل ، گاندھی ہاسپٹل ، نیلوفر ہاسپٹل اور انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل میں سائبان کی تعمیر کے لیے اراضی پہلے ہی حاصل کرلی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نائٹ شلٹرس میں تمام بنیادی سہولیات فراہم رہیں گی ۔ اور 300 تا 400 افراد کے لیے گنجائش رہے گی ۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ رعایتی قیمت 5 روپئے میں کھانا ، 2 اکٹوبر سے جی ایچ ایم سی حدود میں واقع 50 سنٹرس پر دستیاب رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے یومیہ تقریبا 15 ہزار افراد کو فائدہ ہورہا ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے اس اسکیم کے لیے 11 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں کیوں کہ اس کھانے پر فی پلیٹ 22.50 روپئے کی لاگت آرہی ہے ۔۔