نئی دہلی۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وزیراعظم آج کیرالا صنعت سے وابستہ وفد کو تیقن دے رہے تھے۔ اس وفد نے چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی کی زیرقیادت مودی سے ملاقات کی اور کینسر H1V ، ٹی بی ، ملیریا اور ذیابیطس جیسے امراض کے علاج کیلئے درکار ادویات کی قیمت پر اپنے اندیشوں سے واقف کرایا۔ مودی نے اس وفد کو تیقن دیا کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا البتہ یہ اندیشہ پیدا کیا جارہا ہے کہ بہت جلد ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔