حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) ماہ جنوری کی شروعات ہوچکی ہے لیکن مرطوب موسم بدستور برقرار ہے جیسا کہ دن اور رات کے درجہ حرارت میںکوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کا درجہ حرارت 29 تا 31 ڈگری سیلسیس اور رات کا درجہ حرارت 15 تا 16 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہورہا ہے۔ اس طرح کے موسم کی بنیادی وجہ جنوب مشرقی اور مشرق کی سمت سمندر سے چلنے والی مرطوب ہوا ہے۔ اس طرح کا موسم 15 جنوری تک برقرار رہے گا جس کے دوران درجہ حرارت میں قدرے اضافہ اور گراوٹ متوقع ہے۔ چند دن موسم مرطوب رہے گا اور دیگر دنوں میں سردی ہوگی۔