دنیا گول ہے‘ مسلمانوں نے ہی دریافت کیا

استنبول۔30نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) مسلم سائنسدانوں نے 1200سال قبل ہی پہلی مرتبہ پتہ چلایا تھا کہ یہ دنیا گول ہے ۔ کرہ ارض پر تحقیق کرتے ہوئے سائنسدانوں نے اسے گول قرار دیا تھا ۔ ترکی کے وزیر سائنس ‘ صنعت و ٹکنالوجی نے بتایا کہ مسلم سائنسدانوں نے ہی برسوں قبل دنیاکی شکل بیان کی تھی ۔عالم اسلام کے حصہ کے طور پر مسلم سائنسدانوں نے کیا کام انجام دیا ہے اس کی اطلاع ترکی کے وزیر نے دی ہے ۔ سنٹرل انٹولین کے صوبہ کونیا میں بزنس لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سائنس ترکی فکری اسحاق نے زور دے کر کہا کہ عالم اسلام نے ہی سائنس کو فروغ دیا ہے ‘ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم سائنسدانوں نے کئی کام انجام دیئے ہے ۔ 700-800سال قبل 71مسلم سائنسدانوں نے الخرزومی کی زیرقیادت خلیفہ المیمون کے احکام پر یہ انکشاف کیا تھا کہ کرہ ارض گول ہے ۔ فکری اسحاق نے مزید کہا کہ اصل دستاویز کی ایک نقل فی الحال استنبول کے اسلامی سائنس اور ٹکنالوجی کے ایک میوزیم میں رکھی گئی ہے ۔ اس میوزیم کو ترکی کے پروفیسر عربی اسلامک سائنس فوزسیزین نے قائم کیا تھا ۔ اس پروفیسر کے بارے میں حال ہی میں صدر ترکی رجب طیب اردغان نے حوالہ دیا تھا ۔ 18نومبر کو کی گئی اپنی تقریر میں رجب طیب اردغان نے کہا تھا کہ فوز سیزین نے ہی اپنی تھیوریوں کے ذریعہ یہ متنازعہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ کو 300سال قبل کرسٹوفر کولمبس نے نہیں بلکہ مسلم ملاحوں نے دریافت کیا تھا ۔ تقریباً 830عیسوی کو خلیفہ المیمون نے مسلم ماہر نجوم اور جغرافیائی علوم کے گروپ کو تشکیل دیتے ہوئے انہیں دنیا کی دریافت کے بارے میں حکم دیا تھا ۔