نیو یارک 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے کئی حصوں میں اس وقت سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش و شدید برفباری کے باعث عام زندگی مفلو ج ہے ۔ ہندوستان میں بھی کئی ریاستوں میں موسم مختلف نوعیت کا ہوتا جارہا ہے ۔ امریکی ریاست ویسکونسن میں طوفانی ہواوں اور برفباری سے نظام مفلوج ہوگیا ہے۔ سڑکوں پر 10 انچ تک برف جمع ہوا ہے۔ اٹلی کے شمالی علاقوں میں شدید بارش اور زمین کھسکنے سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ پرو کے شمالی مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی شدید بارش ہورہی ہے یہاں پر سیلابی صورتحال ہے۔ درجنوں مکانات تباہ اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کل رات آندھرا پردیش میں بھی طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید بارش ہوئی ۔ اس غیر موسمی بارش کے باعث کئی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی۔