دنیا کی معمر ترین خاتون کا 116 سال کی عمر میں انتقال

واشنگٹن ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مشی گن میں ایک خاتون جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ وہ دنیا کی معمر ترین خاتون ہیں، تاہم کل حالت نیند میں ان کا انتقال ہوگیا حالانکہ صرف ایک ماہ قبل ہی انہوں نے اپنی 116 ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی تھی۔ جیرالین ٹالی انکسٹر میں واقع اپنے مکان میں 17 جون کو چل بسی۔ وہ گذشتہ ایک ہفتہ سے ہاسپٹل میں تھیں جہاں ان کے پھیپھڑوں میں انفکشن کا علاج کیا جارہا تھا۔ جیرالین ٹالی کی 77 سالہ بیٹی تھیلما ہیلووے نے بھی اپنی والدہ کی موت کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ حالت نیند میں انتہائی پرسکون انداز میں والدہ ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔