ٹوکیو۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک جاپانی خاتون میساؤ اوکاوا جسے دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعتراف گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈس نے کیا تھا۔ وہ آج اپنا 117 واں یوم پیدائش منانے کے صرف ایک ماہ بعد چل بسی۔ نرسنگ ہوم عہدیداروں کے مطابق اوکاوا کی طبعی موت واقع ہوئی۔ کیمونو شاپ کے مالک کے خاندان میں اوکاوا 5 مارچ 1898ء میں پیدا ہوئی تھی۔ یہ وہی سال تھا جب امریکہ نے جزیرہ ہوائی سے الحاق کیا تھا اور مشہور مشروب پیپسی کولا کی لانچنگ عمل میں آئی تھی۔ اوکاوا اپنے صحت کا راز سوشی کھانے اور ہر رات تقریباً 8 گھنٹوں کی نیند کو بتایا۔