پرل ہاربر۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے بڑی بحری مشق ’’رم آف پیسفک‘‘ چہارشنبہ کو مغربی بحر اوقیانوس کے ہوائی میں شروع ہوگئی۔ سال میں دو بار ہو نے والے اور دو ماہ کی مدت والے بحری مشق میں ہندوستان سمیت 26 ممالک کی بحری جمعیتوں کے حصہ لینے کی توقع ہے جن میں ہندوستانی بحریہ بھی شامل ہے ۔’’رم آف پیسفک‘‘ کی 26 ویں مشق ہے اور اس میں حصہ لینے کے لئے ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس ‘شہ یادریہ ‘پہلے ہی ہوائی کے پرل ہاربر میں پہنچ گیا ہے ۔ ہندوستانی جہاز کی قیادت کیپٹن شانتنو جھا کر رہے ہیں اور یہ تازہ ترین تکنیک پر مشتمل اور ملک میں تیار میزائل سٹیلتھ فریگیٹ ہے جو مشرقی بحری کمان کی مشرقی بیڑے کا حصہ ہے ۔بحریہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشق میں ہندوستان کی جانب سے حصہ لینا سمندری سیکورٹی مہمات کی عام سرگرمیوں اور داخلی آپریشن کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔