دنیا کیلئے ہندوستان کا ہیلتھ کیر ویژن : ہرش وردھن

ڈھاکہ ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان دنیا بھر کے لئے نگہداشت صحت کا ایسا ویژن رکھتا ہے جو اس کے قدیم جامع طبی نظام کی طاقت سے موثر افادیت کا حامل ہے اور اُس نے اپنے پڑوسیوں کو اپنی مہارت سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرنے کا عہد کر رکھا ہے ، وزیر صحت ہرش وردھن نے آج یہاں یہ بات کہی ۔ وہ عالمی صحت تنظیم کی چار روزہ کانفرنس کے موقع پر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کررہے تھے ۔ پیشہ سے ڈاکٹر ہرشن وردھن نے کہاکہ ہندوستان بنگلہ دیش اور دیگر پڑوسیوں کے ساتھ جامع شراکت داری کا خواہاں ہیں۔

آسٹریلیا میں دہشت گردی پر چوکسی
ملبورن ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک دہے میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا نے آج دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو ’’اونچا‘‘ کردیا جبکہ سکیوریٹی ایجنسیوں نے دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی جنگ سے تباہ حال عراق و شام سے واپسی پر اندرون ملک خطرہ کو وجہ بتایا ہے ۔ وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے خطرے کی سطح کو ’’اوسط ‘‘ سے ’’اونچا‘‘ کرنے کا اعلان کیا جو4 مرحلوں میں دوسری بڑی وارننگ ہے ۔