دنیا کا معمر ترین شخص ہندوستانی؟

کوربا ۔ 18 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا کا ایک شخص 117 سالہ ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، جو اسے دنیا میں حیات معمر ترین شخص بناتا ہے۔آدھار کارڈ کے حامل پریم سائی پٹیل کا دعویٰ اگر سچ ہوتو وہ موجودہ ریکارڈ ہولڈر جاپانی میساو اوکاوا (115سال) کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

کوئی بھی نیوکلیئر سنٹر ختم نہیں کریں گے: ایران
ویانا ۔ 18 ۔فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہا کہ وہ اپنے نیوکلیئر تنصیبات میں سے کسی کو بھی مسدود نہیں کرے گا، اور 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں خط سرخ کھینچتے ہوئے سخت نوعیت کی معاشی تحدیدات کے خاتمہ کے عوض میں تہران کے ایٹمی پروگرام میں کٹوتیوں پر زور دیا۔ نائب وزیر خارجہ عباس ارغچی کے بیان میں کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں بات چیت مشکل ہوگی اور اس طرح 6 ممالک کی طرف سے کلیدی مطالبے کو مسترد کردیا۔