دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کنندگان کی تعداد میں اضافہ 300 ملین سے 2015 کے ختم تک تعداد 3.2 بلین ، فیس بک رپورٹ

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 2015 کے اختتام تک 300 ملین سے 3.2 بلین تک کا اضافہ ہوا اس کی وجہ قابل دسترس ڈیٹا اور گلوبل انکم میں اضافہ ہونا ہے ۔ سوشیل میڈیا کی بڑی کمپنی فیس بک کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اسٹیٹ آف کنیکٹیویٹی 2015 آن گلوبل اسیس انٹرنیٹ ‘ ٹائیٹل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2014 کے ختم تک دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد 2.9 بلین تھی ، 2015 کے ختم تک یہ تعداد 3.2 بلین تک پہنچ گئی ۔ جو کہ دنیا کی آبادی کا 43 فیصد ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2014 کے دوران ڈیٹا کے لیے کم قیمتیں اور گلوبل انکمس میں اضافہ سے فی ماہ 500mb کے موبائل ڈیٹا پیاکیجس 500 ملین سے زیادہ لوگوں کے لیے قابل دسترس ہوگئے ۔ زیادہ تر لوگ موبائل ڈیوائسس کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ سے مربوط ہورہے ہیں جو کہ دنیا کے کئی حصوں میں آن لائن ہونے کا واحد راستہ ہے ۔ اس پیشرفت کے باوجود ترقی پذیر دنیا جہاں تک کینکٹیویٹی کی بات ہے اس میں بہت پیچھے ہے ۔ شہری علاقے اس سے مربوط ہیں جب کہ دیہی علاقے مربوط نہیں ہیں ۔