کٹھمنڈو۔/25اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال میں آج آیا زلزلہ انتہائی خطرناک اور تباہ کن تھا۔ گزشتہ 30سالوں کے دوران بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے زلزلوں کی تفصیل اس طرح ہے:
11اگسٹ 2012: ایران کے شہر تبریز کے قریب 6.3 اور 6.4شدت کے دو زلزلوں کے نتیجہ میں 306افراد ہلاک اور تقریباً 3000افراد زخمی ہوئے۔
11مارچ 2011: جاپان کے شمال مشرقی ساحل میں زیر سمندر زلزلہ کے نتیجہ میں سونامی آئی جس میں 18900 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی وجہ سے شیکو شیما اٹامک پلانٹ میں نیوکلیر بحران بھی پیدا ہوا تھا۔
23اکٹوبر 2011: ترکی کے مشرقی علاقے 7.2 شدت کے زلزلوں سے دہل گئے جس کے نتیجہ میں 600سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
12جنوری 2010: ہیتی میں 7.0 شدت کا زلزلہ ہوا تھا جس کی وجہ سے ڈھائی تا تین لاکھ افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔
14اپریل 2010: چین کے قنگھائی صوبہ میں زلزلہ آیا جس کی شدت 6.9رہی اور اس میں 3000افراد ہلاک یا پھر لاپتہ ہوگئے۔
12مئی 2008 : چین کے صوبہ سچوان میں 8.0 شدت کے زلزلہ سے 87000 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے۔
27مئی 2006 : انڈونیشیا کے یوگ یکارتہ علاقہ میں طاقتور زلزلہ آیا جس نے 6000افراد کی جان لے لی اور 1.5ملین افراد بے گھر ہوگئے۔
8اکٹوبر 2005 : پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ سے 75000 افراد ہلاک ہوگئے، جس کی شدت 7.6تھی۔
28مارچ 2005 : انڈو نیشیا کے نیاز جزیرہ واقع سمترا میں زلزلہ سے 900افراد کی موت واقع ہوئی۔
26ڈسمبر 2004 : جزیرہ سمترا کے ساحل میںآئی سونامی کے نتیجہ میں 2لاکھ 20ہزار افراد اطراف و اکناف کے خطہ میں ہلاک ہوگئے جن میں انڈونیشیا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 68ہزار رہی۔ زیر سمندر زلزلہ کی وجہ سے یہ سونامی آئی تھی۔
26ڈسمبر 2003 : ایران کے شہر بام میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 31ہزار 884 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
26جنوری 2001: گجرات میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 25000 افراد ہلاک ہوگئے۔
30ستمبر 1993 : مہاراشٹرا میں آئے زلزلہ جس کی شدت 6.3تھی ، 7601 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
20اکٹوبر 1991 : اتر پردیش کے ہمالیائی پہاڑی علاقوں میں زلزلہ آیا جس میں 768 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
20اگسٹ 1988 : نیپال کے مشرقی علاقہ میں زلزلہ کی وجہ سے 721اور پڑوسی ہندوستان کے بہار میں 277افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس زلزلہ کی شدت 6.8 تھی۔
28جولائی 1976: شمالی چین کے ہیبی صوبہ میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 2لاکھ 42ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔