کوالالمپور۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیاء کی 116سال کی خاتون جو سمجھا جاتا ہے کہ دنیا کی معمر ترین خاتون ہے‘تاہم اس کی بینائی بالکل درست ہے اور اسے کبھی آلہ سماعت استعمال کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑی ‘ کہا کہ وہ 27اپریل 1899ء کو پیدا ہوئی تھی ۔ یتی مصدی متوطن باٹوپہاٹ جوہور 116سال کی ہے اور دنیا کی معمر ترین خاتون ہے ۔ چند دن قبل ہی اُسے دنیا کی معمر ترین خاتون قرار دیا گیا ہے ۔ امریکی 100 سے زیادہ عمر والے فرد گیرتھروڈ ویوور کا انتقال ہوچکا ہے ۔اس کی موت کے بعد لاس اینجلس میں مقیم گورونٹولوجی تحقیقی گروپ جو دنیا کے معمر ترین افراد کا پتہ چلاتا ہے 115سالہ جیرالین تالے کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا تھا ‘ تاہم قومی رجسٹریشن محکمہ ملیشیاء کے ریکارڈس کے بموجب مصدی 116سال عمر کی ملیشیائی خاتون ہے ۔ اسے کبھی کوئی کہنہ بیماری بھی نہیں ہوئی ‘ اس کی یادداشت بھی ہنوز بالکل درست ہے ۔ اسے اپنے ماضی کے کئی واقعات اب بھی یاد ہیں ۔