دنتے واڑہ میں انکاؤنٹر ‘2نکسلائٹس ہلاک

رائے پور ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون کے بشمول 2نکسلائٹس کو فوج کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں آج دوپہر ورنگل جنگل میں انکاؤنٹر کا یہ واقعہ پیش آیا جس میں ضلعی ریزرو پولیس نے انسداد شورش پسندی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں دو نکسلائٹس کو ہلاک کردیا ۔ آئی جی بسٹر ایس آر پی تلوری نے اطلاع دی کہ ایک ہزار سال پرانی گنیش جی کی مورتی جو گھنے جنگل گھولکل پہاڑ پر نصب تھی چند دن قبل ماؤسٹوں نے اسے نقصان پہنچایا تھا ۔ فوج نے پہاڑ سے متصل جنگل میں طلایہ گردی میں شدت پیدا کردی تھی اور مورتی کو توڑنے والے خاطیوں کی تلاش میں تھی ۔