دنتے واڑا 24اگست (سیاست ڈاٹ کام ) چھتس گڑھ کے ضلع دانتے واڑا میں، نکسلائیٹ کیمپ کو تباہ کرتے ہوئے پولیس نے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کی ہے ۔ذرائع کے مطابق، پولیس اور بستر میں تعینات سیکورٹی فورسز نے کٹیک کلیان علاقے میں یہ برآمدگی کی ہے ۔ نکسلی نے بڑی واردات کو انجام دینے کے لئے اتنی بڑی مقدار میں گولہ بارود چھپا رکھا تھا۔دنتے واڑا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کملوچن کشیپ کے مطابق، سکما اور دانتے واڑا کی مشترکہ ٹیم نے اس مہم کو انجام دیا۔ پولیس کو بتایا گیا تھا کہ نکسلائیٹ بڑی واردات انجام دینے کٹیک کلیان پولیس سٹیشن علاقے کے مورنگا کے پہاڑوں میں بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد جمع کررہے ہیں ۔