دنتیواڑہ حملہ سی پی آئی (ماؤسٹ) نے کیا

رائے پور ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ سی پی آئی (ماؤسٹ) نے چھتیس گڑھ کے ضلع دنتیواڑہ میں 30 اکٹوبر کے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آج کہا کہ اُن کا منشاء میڈیا کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ اس حملے میں دوردرشن کیمرہ مین اور تین پولیس ملازمین ہلاک ہوئے۔ ایک بیان میں جو ظاہر طور پر گروپ کی جانب سے جاری ہوا اور سوشل میڈیا پر زیرگشت ہے، ماؤنوازوں نے میڈیا والوں سے یہ بھی کہا کہ لڑائی کے زون کو آئیں تو پولیس کی حفاظت کو اختیار نہ کریں۔ پولیس نے کہا کہ اس بیان کی اصلیت کی جانچ کی جارہی ہے۔