دمام میں دوگانہ لیلۃ القدر تقریب کا انعقاد

دمام ۔ 28 ۔ جولائی : ( ذریعہ میل ) : جناب سید اسحاق محمودی نے اطلاع دی کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب کے شہر دمام میں دوگانہ لیلۃ القدر کا انعقاد جمعرات 26/27 رمضان مبارک کو الخیام ہوٹل میں کیا گیا تھا ۔ سید شیراز مہدی کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا ۔ پھر اس رات کی اہمیت پر مختصر تقریر کی گئی ۔ باجماعت عشاء اور دوگانہ لیلۃ القدر نماز کی امامت سید شیراز مہدی نے کی ۔ سحری اور اس محفل کے تمام انتظامات سید شہاب الدین مرشد میاں نے کئے اور ان کا تعاون سید عبدالقادر چند پٹن اور ایک صاحب خیر نے کیا ۔ فحر کی نماز کے بعد اس محفل کا اختتام ہوا ۔۔