دماغ کو خون کی کم سربراہی کی شکایت پر انا ہزارے دواخانہ میں شریک

احمدنگر ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن اناہزارے کو آج دماغ کو خون کی سربراہی کی کمی کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ 81 سالہ اناہزارے نے گذشتہ ہفتے ایک ہفتہ طویل بھوک ہڑتال جو انسداد بدعنوانی نگرانکاروں کے تقرر کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع کی گئی تھی، ختم کردی تھی۔ بعدازاں انہیں ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ ہزارے کے قریبی ساتھی شام اساوا نے کہا کہ اعصاب کے امراض کی وجہ سے گذشتہ دو دن سے ہزارے کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے۔ احتجاج کے دوران ان کے وزن میں پانچ کیلو گرام کمی واقع ہوئی تھی۔