دل کی بیماری کا مقابلہ کرنے ’’ٹماٹر گولی‘‘

روزانہ ٹماٹر گولی کھانے سے خون کی رگوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور دل کی بیماری دور ہوتی ہے ۔ ہندوستانی نژاد سائنس دانوں کی زیرقیادت تحقیقی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ لائیکوپن رکھنے والی ٹماٹر گولی کی جانچ کی گئی ۔ یہ ایک قدرتی انسداد تیزابیت عنصر ہے جس سے ٹماٹروں کو ان کا رنگ بھی حاصل ہوتا ہے ۔ 72 بالغ افراد کو ایک بے ضرر نقلی دوا دی گئی اور دوسرے گروپ کو ٹماٹر گولی استعمال کروائی گئی جس سے خون کے رگوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ۔ کیمبرج یونیورسٹی کی ایک کمپنی کیمبرج تھراناسٹکس نے نئی ’’ٹماٹر گولی‘‘ تیار کی ہے ۔ کمپنی سے آزاد رہ کر کام کرتے ہوئے کیمبرج یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے اس گولی کے مطلوبہ اثر کا جائزہ لیا۔ انھوں نے امراض قلب کے 36 اور 36 صحت مندافراد کو اس تحقیق میں شامل کیا ۔
ایک گروپ کو روزانہ پلیسبو اور دوسرے گروپ کو ٹماٹر گولی استعمال کروائی گئی ۔ تیز رفتار جانچ کے لئے نہ تو تحقیق میں شامل افراد کو اور نہ محققین کو بتایا گیا کہ گولیوں میں کیا ہے ۔دو ماہ کی تحقیق کے اختتام پر محققین نے بازو کے اگلے حصہ میں خون کی روانی کی جانچ کی جس سے آئندہ دل کی بیماری لاحق ہونے کے بارے میں پیش قیاسی کی جاسکتی ہے کیونکہ خون کی رگیں تنگ ہوجانے سے دل اور دماغ پر حملے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ دل کے مریضوں میں ٹماٹر گولی نے بازو کے اگلے حصہ میں خون کی روانی کو نمایاں طورپر بہتر بنایا ۔بلڈ پریشر پر تکملہ کا کوئی اثر مرتب نہیں ہوا ۔ شریانوں کی سختی یا خون میں چربی کی مقدار بھی متاثر نہیں ہوئی ۔ محقق ڈاکٹر جوزف چیریان نے کہا کہ یہ انکشافات امید افزا تھے ۔ روزانہ ’’ٹماٹر گولی‘‘ دیگر علاجوں کا متبادل نہیں ہے ۔ دیگر دواؤں کے ساتھ اس کے استعمال سے مزید فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔ تاہم فیصلہ کن انداز میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ٹماٹر کے روزانہ استعمال سے امراض قلب کا خطرہ دور ہوتا ہے یا نہیں، اس کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ یہ تحقیق رسالہ پی ایل او سی ون میں شائع ہوچکی ہے ۔