دلی :پانی کی شرح میں 20 فیصد اضافہ

نئی دہلی۔26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دلی جل بورڈ نے پانی کی شرحوں میں 20 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ماہانہ بیس ہزار لیٹر گھریلو استعمال کرنے والوں کو پہلے ہی کی طرح مفت پانی ملے گا۔دہلی حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلی کے میڈیا مشیر ناگیندر شرما نے آج بورڈ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ 20 ہزار لیٹر کی گھریلو کھپت والے صارفین کو پہلے کی طرح مفت پانی ملتا رہے گا ۔ اس سے زیادہ کھپت والے گراہکوں پر پانی اور اور سیور چارجز میں مشترکہ طور پر 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔نئی شرح اگلے سال فروری سے لاگو ہوگی۔ عآپ حکومت 2015ء میں اقتدار میں آئی اور اس کے بعد اس کے بعد اس پانی کی شرح میں 10 فیصد کا اضافہ کیا تھا۔