دلیپ کمار 96 سال کے ہوگئے، امیتابھ بچن کی پراثر مبارکباد

ممبئی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اداکار دلیپ کمار آج 96 سال کے ہوگئے۔ ان کی شریک حیات سائرہ بانو نے کہا کہ دلیپ صاحب نے صرف قریبی دوستوں اور ارکان خاندان کے ساتھ خاموشی و سادگی سے اپنی سالگرہ منائی۔ ان کی طبعیت گذشتہ چند سال سے ناساز رہی ہے۔ سائرہ بانو نے کہا کہ ’’اس سال ہم سالگرہ پارٹی منعقد نہیں کررہے ہیں۔ صاحب کی سالگرہ صرف ارکان خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ہم دونوں کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ بہتر ہیں۔ فکر یا پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے‘‘۔ سائرہ بانو نے کہا کہ ’’دلیپ صاحب کا مجھے کوہ نور کہنا ہی میرے لئے ان کا سب سے قیمتی تحفہ ہے‘‘۔ سائرہ بانو نے کہا کہ ’’میں خود کو انتہائی خوش نصیب سمجھتی ہوں۔ وہ (دلیپ کمار) سادگی پر یقین رکھتے ہیں اور سادہ مزاج شخصیت ہیں۔ میں ان کی درازی عمر اور بہتر صحت کیلئے دعا کرتی ہوں‘‘۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے انتہائی پراثر الفاظ میں مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا کہ بے پناہ ’’اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک … دلیپ کمار۔ محمد یوسف خان 96 برس کے ہوگئے۔ ان کی دائمی خوشی اور بہتر صحت کیلئے دعائیں۔ ہندوستانی سنیما کی تاریخ ہمیشہ قبل دلیپ کمار اور بعد دلیپ کمار کے حوالے سے لکھی جائے گی‘‘۔
ناپسندیدہ عناصر، رد کرنے پر ووٹز کے ہمت کی تعریف : ادھوٹھاکرے
ممبئی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے نے آج ووٹرز کو داد دی کہ انہوں نے ’’ناپسندیدہ‘‘ عناصر کو اپنے ووٹس کے ذریعہ رد کردیا اور ملک کو ایک سیدھی راہ پر چلنے کی تحریک عطا کی۔ انہوں نے ووٹرز کی ہمت افزائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ریاستوں میں ان کے پسندیدہ جیسے موضوع کو سرے سے ہی خارج کردیا۔ ووٹرز نے نہ تو ای وی ایمس اور نہ تو رقومات کی تقسیم اور نہ ہی غنڈہ گردی کو خاطر میں لایا۔