دلیپ کمار کی صحت میں نمایاں بہتری

ممبئی ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے سرکردہ اداکار دلیپ کمار جنہیں سینہ میں انفکشن کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ان کی طبعیت میں کافی بہتری کا مظاہرہ ہوا ہے اور اب ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔ ان کی شریک حیات سائرہ بانو نے جمعرات کو کہا تھا کہ انہیں ہلکا نمونیا ہوگیا ہے ۔ 95 سالہ اداکار کو چہارشنبہ کو نیم مضافاتی باندرہ میں واقع لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ اس دواخانہ کے نائب صدر اجئے کمار پانڈے نے کہا کہ ’’وہ (دلیپ کمار) اگرچہ اب بھی آئی سی یو میں ہی ہیں لیکن ان کی صحت میں کافی بہتری دیکھی گئی ہے ۔ ڈاکٹرس ان کے معائنے کررہے ہیں اور علاج بھی جاری ہے ۔ ان کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے اس پیشرفت پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے ‘‘ ۔