دلیپ کمار جنہیں کچھ دنوں پہلے دو تین قے اور سانس لینے میں تکلیف سینہ میں درد کی شکایت پر ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل میں داخل کرایا تھا۔ اب وہ ہاسپٹل سے ڈسچارج کے بعد اپنی رہائش گاہ واقع پالی ہل میں تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں 95 سالہ اداکار کا ڈاکٹرس ہر روز ان کے مکان پر دیکھ بھال کررہے ہیں۔ واضح ہو کہ پچھلے دو سال سے دلیپ صاحب کو نمونیا کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کروایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمر کے اعتبار سے اب وہ کافی کمزور بھی ہوگئے ہیں۔ اور ان کی یادداشت بھی ساتھ نہیں دے رہی ہے۔
گاندھی جینتی کے موقع پر کنگنا کی فلم منی کارنیکا کے ٹیزرر کی ریلیز
پروڈیوسرس زی اسٹوڈیوز اور کمل جین کی آزادی کے موضوع پر بنائی گئی کنگنا رناوت اسٹار فلم منی رنیکا دی کوئین آف جھانسی کے ٹیرز کی 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز عمل میں لائی گئی۔ یہ فلم برٹش فوج سے رانی لکشمی بائی کی جنگ پر مشتمل ہے۔ اسے رادھا کرشنا جگر لامنڈی نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ یہ فلم 25 جنوری 2019 ء میں ریلیز کی جارہی ہے۔