دلیپ کمار کی صحت بہتر : سائرہ بانو

ممبئی ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) افسانوی بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار اپنی قیام گاہ پر ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے ۔ ان کی شریک حیات اداکارہ سائرہ بانو نے کل ان کے مداحوں کو یقین دلایا کہ 94سالہ اداکار کی صحت کے بارے میں افواہیں پھیلی جارہی ہے ‘ ان پر یقین نہ کریں ۔ سائرہ نے کہا کہ صاحب کو اپنی دعاؤں میں ان کے لاکھوں مداح ‘ دوست احباب اور بہی خواہ یاد رکھتے ہیں ۔ وہ جلد ہی انشاء اللہ ٹوئیٹر پر ان کو مخاطب کریں گے ۔ دلیپ کمار کی آخری فلم 1998میں ’’قلعہ‘‘ تھی ۔