دلیپ کمار کی صحت بہتر سائرہ بانو کی وضاحت

ممبئی ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سائرہ بانو نے ان اطلاعات کو مستر د کردیا کہ دلیپ کمار کی صحت بگڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ صاحب الحمدللہ صحتمند ہیں۔ بعض اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بزرگ اداکار کی صحت خراب ہوگئی ہے اور وہ اپنی اہلیہ کو پہچان نہیں رہے ہیں۔ سائرہ بانو نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے ہیں اور ہاسپٹل سے واپس آئے ہیں اور صحتمند ہورہے ہیں ۔ انہیں نمونیا ہوگیا تھا۔ ان کے ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف نے ان کا پورا خیال رکھا ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا دلیپ کمار انہیں (سائرہ بانو) کو پہچان نہیں رہے ہیں اور اپنے اطراف کے لوگوں کو بھی پہچان نہیں سک رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسا کس نے کہا۔ میں نے ہر کسی کو دلیپ صاحب کے صحت کے بارے میں بیان دینے کی اجازت نہیں دی ہے۔ وہ اچھے ہیں۔