دلیپ کمار کی صحت بہتر آج ڈسچارج کئے جانے کا امکان

ممبئی ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اداکار دلیپ کمار کو جنہیں دو روز قبل دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا، علاج کا بہتر اثر ہورہا ہے اور بہت جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ 95 سالہ دلیپ کمار کو نمونیہ کے علاج کیلئے لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ ان کے خاندان کے ایک قریبی دوستل فیصل فاروقی نے ان کے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی اور کہا کہ کمار جمعرات کو ڈسچارج کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’الحمدللہ ۔ دلیپ کمار صاحب پر علاج کا بہتر اثر ہورہا ہے اور اب ان کی صحت کافی ٹھیک ہے۔ اگر ایسے ہی سب کچھ ٹھیک رہا تو ڈاکٹروں کے مطابق کل (جمعرات کی دوپہر) انہیں دواخانہ سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ انشاء اللہ‘‘۔ انہیں گذشتہ ماہ بھی نمونیہ کے عارضہ کے علاج کیلئے اسی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔