اسلام آباد ۔ /20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی فلم اداکار دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی ہدایت پر عمل آوری کے امکانات موہوم ہوگئے ہیں ۔ صوبائی آرکیالوجیکل ڈپارٹمنٹ نے اس تجویز کو ناقابل عمل قرار دیا ہے۔دلیپ کمار کے 91 سالہ قدیم آبائی مکان کے بارے میں کہا گیا کہ یہ انتہائی خستہ حال ہے اور یہاں جانے والا راستہ انتہائی تنگ ہے ۔ چنانچہ اسے میوزیم میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔