دلیپ کمار لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک

ممبئی ۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اداکار دلیپ کمار کو آج لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ۔ انہیں ڈی ہیڈریشن کی شکایت ہوگئی تھی ۔ اسپتال کے ذرائع کے بموجب سی ای او روی شنکر نے کہا کہ 94سالہ اداکار جو بہت کمزور ہوگئے ہیں انہیں حالیہ برسوں میں زیادہ عمر سے لاحق ہونے والے امراض ہوگئے ہیں ۔ وہ اپنی بیوی سائرہ بانو کے ساتھ دواخانہ میں شریک ہونے کیلئے آئے تھے ۔دونوں کی شادی 1966ء میں ہوئی تھی ۔ دلیپ کمار کی فلموں’’ دیوداس ‘ مغل اعظم اور کرما ‘‘نے عالم گیر شہرت حاصل کی ہے ۔