لکھنو ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک دلہن نے اپنی شادی محض اس لئے ختم کردی کہ دلہا حساب کا سادہ سا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہوا، اور سارے معاملے نے سینکڑوں مہمانوں کو اُداس کردیا۔ اترپردیش پولیس نے بتایا کہ دلہن والوں نے دلہے کی تعلیمی قابلیت پر تشویش میں مبتلا ہوکر اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ دلہے کی فیملی کی منت سماجت کے باوجود ہونے والی دلہن شادی کی تقریب چھوڑ گئی، جو چہارشنبہ کو منعقد ہوئی تھی۔ یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دلہے کو 15×6 کا صحیح جواب بتانے کیلئے کہا گیا تھا، جس میں وہ ناکام ہوگیا۔ جیسے ہی دلہن کو پتہ چلا کہ وہ شخص ناخواندہ ہے، لڑکی نے اُس سے شادی سے انکار کردیا۔