دلکش آنکھوں والی خواتین دوہری نقاب لگائیں دولت اسلامیہ

لندن ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ سے مربوط عسکریت پسند اب ایسی خواتین پر جن کی آنکھیں بیحد دلکش ہیں، دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے کہ وہ اپنی آنکھوں پر دوہری نقاب چڑھائیں تاکہ وہ مکمل طور پر چھپ جائیں اور مردوں کو دعوت نظارہ نہ دیں۔ ڈیلی اسٹار کے مطابق مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ال ۔ خانسہ بریگیڈ نے انتہائی دلکش آنکھوں کی مالک لڑکیوں اور خواتین کو دوہرہ نقاب پہننے کی ہدایت کی ہے۔ دولت اسلامیہ کے تحت کام کرنے اولی مذہبی پولیس نے شام کے ایسے علاقوں میں جو دولت اسلامیہ کے قبضہ اور تصرف میں ہے، دلکش آنکھوں والی ایسی خواتین پر سزاء کے طور پر حملے بھی کئے جنہوں نے دوہری نقاب کا استعمال نہیں کیا یہی نہیں بلکہ ان علاقوں میں خواتین کو برقعہ اور نقاب کے علاوہ ہاتھوں میں دستانے پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کا یہ کہنا ہیکہ خواتین کو اپنے جسم کے ہر حصہ کی سترپوشی کرنی چاہئے۔