دلشاد نگر کالونی ، مہدی پٹنم میں آلودہ پانی کی سربراہی

عوام حیران ، متعلقہ عہدیداروں کو توجہ دینے کی ضرورت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( راست ) : شہر کے مشہور اور پاش علاقہ مہدی پٹنم میں دلشاد نگر کالونی کے ساکن افراد کو پینے کے پانی کی سربراہی کے دوران ڈرینج کا پانی مل کر آرہا ہے ۔ عوام کافی حیران و پریشان ہیں ۔ محکمہ آبرسانی سے وصول ہونے والے پانی میں گندی بو کا احساس پایا گیا ۔ کالونی میں مقیم مسٹر ذکی احمد کے مطابق پچھلے کچھ ایام سے پانی میں گندی بو پائی جارہی ہے ۔ پہلے اس بو میں کمی کا احساس تھا لیکن اب اس میں اضافہ کا احساس پایا جاتا ہے ۔ محترمہ فرزانہ کے مطابق بہت سارے کالونی کے مقیم افراد باٹل کا یا پیاکیجڈ ڈرنکنگ واٹر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ اس بدبو دار پانی کو عام استعمال جیسے کپڑوں کی دھلائی ، برتن دھونے وغیرہ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جو نقصان دہ اور غیر صحت مند ہے ۔ ان حضرات نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس جانب توجہ دی جائے تو عوام کو راحت ملے گی ۔۔